شمالی بھارت

سمراٹ چودھری نے پگڑی اُتاری، بی جے پی نے ہار قبول کی

بہار بی جے پی کے صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے آج ایودھیا میں اپنی پگڑی کھول دی۔ چودھری نے جو منگل کی شام ایودھیا پہنچے، بھگوان رام کے چرنوں میں اپنی پگڑی ارپن کی۔

پٹنہ : کبھی کبھی کچھ بڑبولے دعوے رسوائی کا سبب بن جاتے ہیں۔ کچھ اسی طرح کامعاملہ بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے سامنے اُس وقت پیش آیا جب انہیں اپنی قسم توڑنی پڑی اور 23 ماہ قبل سر پر باندھی گئی پگڑی اُتارنی پڑی۔

متعلقہ خبریں
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز

انہوں نے عوامی اجلاس میں اس بات کاعہد لیا تھا کہ وہ اپنے سر بندھی پگڑی اُسی وقت اُتاریں گے، جب وہ نتیش کمار کو بہار کی وزارت اعلیٰ کی کرسی سے اتاردیں گے۔ صورت حال یہ ہے کہ اب انہوں نے خود نتیش کمار کی اطاعت قبول کرلی ہے اور ان کے کابینی رفیق بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بموجب بہار بی جے پی کے صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے آج ایودھیا میں اپنی پگڑی کھول دی۔ چودھری نے جو منگل کی شام ایودھیا پہنچے، بھگوان رام کے چرنوں میں اپنی پگڑی ارپن کی۔

وہ گزشتہ 23 ماہ سے پگڑی پہنے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا سر بھی منڈوایا اور ہنومان گڑھی مندر سے آشیرواد مانگا۔ اس سوال پر کہ آیا ان کا عہدپورا ہوگیا ہے۔

چودھری نے کہا کہ یقینا میں نے 28 جون کو پٹنہ میں اعلان کیا تھا کہ ایودھیا جاؤں گا اور اسے بھگوان شری رام کے چرنوں میں ارپن کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ عہد پورا ہوا ہے کہ نیتش کمار پہلے تو انڈیا بلاک سے علحدہ ہوئے اور پھر چیف منسٹر کے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے این ڈی اے میں شامل ہوئے۔

سمراٹ چودھری نے عہد کیا تھا کہ وہ چیف منسٹر بہار کے عہدے سے نیتش کمار کو ہٹا کر رہیں گے۔

2024 میں نتیش انڈیا بلاک سے علحدہ ہوگئے تھے اور این ڈی اے کے ساتھ ہوگئے تھے۔ این ڈی اے میں شامل ہونے کے باوجود وہ چیف منسٹر کے عہدے پر برقرار رہے۔