کھیل

نیوزی لینڈ سیریز ٹیم انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی‘ونڈے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹی 20 سیریز اور ونڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیاہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بار پھر باہر رکھا گیا ہے۔

ممبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم ٹی 20 سیریز اور ونڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیاہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک بار پھر باہر رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

سلکٹرس کے اس فیصلہ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اب یہ دونوں کھلاڑی مستقبل میں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کا ٹی 20 ٹیم سے اخراج مستقل ہے۔ مستقبل میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن فی الحال ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے منصوبہ بندی کرناہے۔ ہم ان کے مستقبل کا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں؟ قومی سلیکشن کمیٹی صرف ہندوستانی کرکٹ کی بہتری کیلئے ٹیموں کا انتخاب کرسکتی ہے۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے اور بات کرنے میں مکمل طورپر آزاد ہیں۔

روہت شرما کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کی کمان اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں ہوگی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کی نائب کپتانی کی ذمہ داری سوریہ کمار یادو کے ہاتھ میں ہوگی۔ اکشر پٹیل کو ان کی شادی کے باعث سلکٹرس نے چھٹی دی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میاچ 18 جنوری کو حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے۔

ہاردک پانڈیا (کپتان)، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڈ، شبمن گل، دیپک ہڈا، راہول ترپاٹھی، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر سنگھ چہل، ارشدیپ سنگھ‘ عمران ملک، شیوم ماوی، پرتھوی شا‘ مکیش کمار۔ ونڈے اسکواڈ اس طرح ہے۔ روہت شرما (کپتان)‘ شبھمان گل‘ ویراٹ کوہلی‘ شریاس ایئر‘ سوریا کمار یادو‘ کے ایس بھرت‘ ہاردیک پانڈیا (کپتان)‘ واشنگٹن سندر‘ شہباز احمد‘ شردل ٹھاکر‘ یوزویندر چہل‘ کلدیپ یادو‘ محمد سراج‘ محمد سمیع‘ عمران ملک۔