شمالی بھارت

سناتن دھرم کا دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے: کیلاش وجئے ورگیہ

وجے ورگیہ گوالیار میں اپنے قیام کے دوران یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک میں بننے والے اتحاد 'انڈیا الائنس' نے ممبئی کے بعد سناتن پر حملہ کیا۔

گوالیار: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سناتن دھرم پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ سناتن دھرم کو کوئی نہیں ہلا سکا اور آج اس کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

مسٹر وجے ورگیہ گوالیار میں اپنے قیام کے دوران یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک میں بننے والے اتحاد ‘انڈیا الائنس’ نے ممبئی کے بعد سناتن پر حملہ کیا۔

 لیکن کانگریس کے ہی صدر کے بیٹے نے ادے ندھی کی بات کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مغلوں نے ہندوستان پر حکومت کی لیکن وہ بھی سناتن کو ہلا نہیں سکے۔ اس وقت دنیا میں سناتن کا ڈنکا بج رہا ہے۔

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو دنیا تک پہنچایا۔ ہندستان نے چاند پر پہنچ کر اپنے ریکارڈ میں اضافہ کیا ہے۔ کووڈ کی ویکسین بنا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

 خود انحصار ہندوستان کے تحت پہلے دفاعی شعبے میں درآمدات 90 فیصد ہوتی تھیں جو اب کم ہو کر 40 فیصد رہ گئی ہیں۔ اب برآمدات 20 گنا بڑھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسٹر مودی اور ریاست میں مسٹر چوہان ترقی کی گنگا بہا رہے ہیں۔