شمالی بھارت

بہار میں 11 سالہ لڑکی سے شادی کرنے والا 40 سالہ مہندر پانڈے گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے نابالغ لڑکی کی ماں کو 2 لاکھ روپے بطور قرض دیئے تھے۔ تاہم ماں یہ قرض واپس نہیں کرپارہی تھی جس پر وہ اس کی نابالغ بیٹی کو اپنے گھر لے گیا اور اس سے شادی کرلی۔

پٹنہ: بہار کے سیوان میں ایک 40 سالہ شخص کو 11 سالہ نابالغ لڑکی سے شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
پانچویں جماعت کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ پر ٹیچر کو تین سال کی قید

ملزم پر جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ  سے متعلق قانون پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت لکشمی پور گاؤں کے رہنے والے مہندر پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے نابالغ لڑکی کی ماں کو 2 لاکھ روپے بطور قرض دیئے تھے۔ تاہم ماں یہ قرض واپس نہیں کرپارہی تھی جس پر وہ اس کی نابالغ بیٹی کو اپنے گھر لے گیا اور اس سے شادی کرلی۔

نابالغ لڑکی کی ماں کی جانب سے میروا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم نابالغ لڑکی اور ملزم پانڈے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے کی رضامندی سے یہ شادی کی تھی۔ تاہم پانڈے پہلے سے شادی شدہ بتایا جاتا ہے اور اس کی پہلی بیوی اس کے ساتھ ہی رہتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے بموجب بہار کے سیوان ضلع میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 40 سالہ شخص نے 11 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے۔

لڑکی کی ماں کا دعویٰ ہے کہ قرضہ لینے والے نے قرض کی عدم ادائیگی پر اس کی بیٹی سے شادی کرلی۔ دوسری جانب اس واقعے کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں لڑکی بار بار اپنا بیان بدل رہی ہے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ سیوان ضلع کے میروا علاقے کا ہے۔ ویڈیو میں لڑکی، اس کی ماں اور شوہر نظر آ رہے ہیں۔ ماں روتے ہوئے الزامات لگا رہی ہے۔ وہی لڑکی کبھی کہتی ہے کہ ملزم نے پیسے لیے اور کبھی کہتی ہے کہ اس نے نہیں لئے۔

لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ اس نے مہندر سے 2 لاکھ روپے لئے تھے جو واپس نہیں کئے جاسکے ہیں جس کے بعد پانڈے نابالغ لڑکی کو اپنے گھر لے آیا اور شادی کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے ماتھے پر سندور لگا ہوا ہے۔