شمالی بھارت

گیان واپی کیس، مسلم فریق کی درخواست خارج

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن گیان واپی۔ شرنگار گوری کیس میں مسلم فریق کی نمائندگی کرنے والی انجمن انتظامیہ مساجد کی درخواست خارج کردی۔

پریاگ راج(یوپی): الٰہ آباد ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن گیان واپی۔ شرنگار گوری کیس میں مسلم فریق کی نمائندگی کرنے والی انجمن انتظامیہ مساجد کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
گیان واپی مسجد وضو خانہ کا سروےجج سماعت سے علیحدہ

ہندو فریق نے گیان واپی مسجد کی بیرونی دیوار پر موجود ہندو مورتیوں کی روزانہ پوجا کی اجازت مانگی تھی۔

انجمن انتظامیہ نے ہندو فریق کے کیس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹک ہی نہیں سکتا۔

جسٹس جے جے منیر کی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے موقف کی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

آج کے فیصلہ سے ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کا 12 ستمبر 2022 کا آرڈر برقرار رکھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندو فریق کا کیس چل سکتا ہے۔

انجمن انتظامیہ مساجد اکتوبر 2022 میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کے بموجب وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔