تلنگانہ
کریم نگر میں ریت کی لاریوں کو روک کردھرنادیاگیا
مقامی افراد کی جانب سے لاریوں کو روکے جانے کے نتیجہ میں ضلع کے ویناونکا منڈل سے حیدرآباد آنے والی ان لاریوں کی تقریبا ایک کلومیٹر طویل قطاریں سڑک پر نظرآئیں۔

حیدرآباد: ہیوی گاڑیوں کی آمد و روانگی کے نتیجہ میں سڑکوں کو مسلسل نقصان پر تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے ماناکنڈور میں مقامی افرادنے احتجاج کرتے ہوئے مواضعات میں ریت کی لاریوں کو آنے سے روک دیا۔
مقامی افرادکا کہنا ہے کہ زائد لوڈ سے آنے والی ان لاریوں سے سڑکوں کو نقصان ہورہا ہے۔مقامی افراد کی جانب سے لاریوں کو روکے جانے کے نتیجہ میں ضلع کے ویناونکا منڈل سے حیدرآباد آنے والی ان لاریوں کی تقریبا ایک کلومیٹر طویل قطاریں سڑک پر نظرآئیں۔
ان افراد نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں مقامی رکن اسمبلی اورمتعلقہ عہدیدار مداخلت کریں۔مقامی افراد نے رات دیرگئے تک سڑک پر دھرنا دیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔