تلنگانہ

سنگارینی کالریز کمپنی کی مسلمہ یونین کے انتخابات

ملک کی کوئلہ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک سنگارینی کالریز کمپنی کی مسلمہ ٹریڈ یونین کے اس ماہ کے 27تاریخ کو ہونے والے انتخابات کیلئے عہدیداروں کی جانب سے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: ملک کی کوئلہ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک سنگارینی کالریز کمپنی کی مسلمہ ٹریڈ یونین کے اس ماہ کے 27تاریخ کو ہونے والے انتخابات کیلئے عہدیداروں کی جانب سے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی سنگارینی کالریز کے سنگارینی علاقہ میں جملہ 11ڈیویثرنس ہیں۔

زائد از84پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں جبکہ 700عہدیداروں کو متعین کیاجائے گا۔

عہدیداروں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے مرکزی وزارت لیبرکی جانب سے زائد از13عہدیداروں کو تعینات کیاجائے گا۔

تقریبا39,749ورکرس حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔رائے دہی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔