کھیل

اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران

ہندوستان کی سابق اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیاہے۔

حیدرآباد: ہندوستان کی سابق اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
اچھی زندگی گزارنا ممکن نہیں:سمیت ناگل
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکتوبر کے آغاز سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھاہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

اس حوالہ سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہناہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتلِ عام کیاہے جبکہ 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیاگیا۔

ثانیہ مرزا نے کہاکہ اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف آواز نہ اٹھانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ بعض لوگ اب بھی خاموش ہیں اور نہ جانے کب تک خاموش رہیں گے۔