کانگریس کے نئے صدر میرے رول کا فیصلہ کریں گے: راہول گاندھی
راہول نے ان کے رول کے بارے میں واضح کردیا کہ کانگریس پارٹی کے نئے صدر ہی میرے رول کا فیصلہ کریں گے اور وہ مجھے کونسی ذمہ داری دینا چاہیں گے، اس کا بھی وہی فیصلہ کے مجاز رہیں گے۔
ادونی (اے پی): کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ پارٹی میں صدر ہی ”سپریم اتھاریٹی“ ہیں۔ منتخب نئے صدر ہی کانگریس پارٹی کو آگے لیجانے کے راستہ کو قطعیت دیں گے۔
بھارت جوڑو یاترا کے دوران یہاں میڈیا سے مختصر سی بات چیت میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نئے صدر ہی کانگریس پارٹی میں ”میرا رول اور مجھے کونسی ذمہ داری دی جائے گی“ اس کا فیصلہ کریں گے۔
بالکل نئے صدر، میرے رول کے بارے میں فیصلہ کرنے کے مجاز رہیں گے۔ ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ نئے صدر کو رپورٹنگ کریں گے؟ تو راہول نے کہاکہ پارٹی میں صدر ہی سپریم اتھاریٹی ہیں، ہر کوئی ان کے آگے جوابدہ رہے گا۔
راہول نے ان کے رول کے بارے میں واضح کردیا کہ کانگریس پارٹی کے نئے صدر ہی میرے رول کا فیصلہ کریں گے اور وہ مجھے کونسی ذمہ داری دینا چاہیں گے، اس کا بھی وہی فیصلہ کے مجاز رہیں گے۔
انہوں نے ایک بار یہ کہا کہ ملکارجن کھرگے جی یہ فیصلہ کریں گے مگر بعد میں اصلاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کوئی صدر منتخب ہوگا، وہ پارٹی میں میری ذمہ داری کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
کھر گے اور تھرور جی کو وسیع تر تجربہ ہے۔ یو پی میں کانگریس پارٹی کے صدارتی الیکشن میں بے قاعدگیوں سے متعلق ششی تھرور کے الزامات کے سوال پر راہول گاندھی نے کہا کہ پارٹی، ان الزامات سے نمٹے گی کانگریس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ٹی این سیشن جیسا ایک شخص الیکشن کمیشن ہے۔