تلنگانہ

تلنگانہ میں صفائی کے معاملات ناقص: ہریش راو

حال ہی میں مرنے والے مہیش (35) اور شروان (15) کے ارکان خاندان کو انہوں نے پرسہ دیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں صفائی کے معاملات ناقص ہیں اور حکومت غفلت برت رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے لیڈر ہریش راو نے سدی پیٹ ضلع کے تما پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائرل بخار سے مرنے والے افراد کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


حال ہی میں مرنے والے مہیش (35) اور شروان (15) کے ارکان خاندان کو انہوں نے پرسہ دیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں صفائی کے معاملات ناقص ہیں اور حکومت غفلت برت رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تما پور میں ڈینگی بخار سے دو افراد کی موت ہوگیی اور مزید 40 سے 50 افراد اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔


انہوں نے یہ کہ دیہاتوں کو فنڈز نہیں مل رہے اور پنچایت سکریٹریز ہڑتال کا نوٹس دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔