تلنگانہ

سنکرانتی تہوار: پرائیویٹ بسوں کے مالکان کو انتباہ

پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کی شکایات کا نوٹ لیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت پر بسوں کو ضبط کرنے سمیت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ سے سنکرانتی منانے کے لئے بڑے پیمانہ پر مسافرین کی آندھراپردیش آمد کے پیش نظر اے پی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے مسافرین سے زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کو انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ہر سال پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کی شکایات کا نوٹ لیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت پر بسوں کو ضبط کرنے سمیت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

 محکمہ نے کہا کہ ریاست بھر میں فیسٹیول سیزن کے اختتام تک اس خصوص میں تلاشی مہم چلائی جائے گی تاکہ زائد کرایہ کی وصولی کرنے والے پرائیویٹ ٹراویلس کے ذمہ اروں کو پکڑا جاسکے۔

ساتھ ہی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کی نظررہے گی۔ محکمہ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جن بسوں کے پاس مناسب سرٹیفکیٹ اور فٹنس نہیں ہے انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔