تلنگانہ

باپ نے شرابی بیٹے کا قتل کردیا

سب سے بڑا بیٹا سریکانت ریڈی شراب نوشی کا عادی تھا اور ہمیشہ اپنے والدین کو پریشان کرتا تھا۔ سری کانت ریڈی کل شام کو نشے کی حالت میں گھر واپس آیا۔اس نے اپنے والدین سے جھگڑا کیا۔

حیدرآباد: باپ نے اپنے شرابی بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آکر اس کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے اندراکل میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق نرسمہا ریڈی ویملما جوڑے کے تین بیٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

سب سے بڑا بیٹا سریکانت ریڈی شراب نوشی کا عادی تھا اور ہمیشہ اپنے والدین کو پریشان کرتا تھا۔ سری کانت ریڈی کل شام کو نشے کی حالت میں گھر واپس آیا۔اس نے اپنے والدین سے جھگڑا کیا۔

اسی دوران برہمی کے عالم میں اس کے باپ نے اسے پتھر سے زورسے مارا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں نرسمہاریڈی اور اس کی بیوی نے دھان کی گھاس لا کر لاش پر ڈال کر پٹرول ڈال کرآگ لگادی۔ ایک اور بیٹے رویندر ریڈی نے اس واقعہ کی پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

a3w
a3w