جرائم و حادثات

سارن: چوری کرنے کے دوران ایک خاتون کا قتل

 انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس کے ساتھ انہوں نے خود جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے بھگوان بازار تھانہ علاقے میں چوروں نے چوری کرنے کے دوران ایک خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمار آشیش نے بدھ کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی کہ احمد رضا کالونی میں چوروں نے چوری کے دوران ایک خاتون کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

 انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس کے ساتھ انہوں نے خود جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جائے واردات کی تحقیقات فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے کی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا گیا ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کی تحریری درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔