جرائم و حادثات
سارن: ٹریکٹر سے گر کر بچہ جاں بحق
ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر سے لگے ہل میں پھنسنے پر چل رہے ٹریکٹر کے ذریعہ شیوم کو کچھ دور تک گھسیٹنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
چھپرا: بہار میں ضلع سارن کے جنتا بازار تھانہ علاقے میں ٹریکٹر سے گر کر ایک بچے کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ تمن پورہ گاؤں کے رہنے والے پرمود سنگھ کا بیٹا شیوم کمار (7) کھیت میں چل رہے ٹریکٹر پر بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک وہ ٹریکٹر سے نیچے گر گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر سے لگے ہل میں پھنسنے پر چل رہے ٹریکٹر کے ذریعہ شیوم کو کچھ دور تک گھسیٹنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔
پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔