جرائم و حادثات
سارن: ٹرین سے گر کر نوجوان کی موت
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکاری ریلوے اسٹیشن پولیس موقع پر پہنچی اور متوفی کی تلاش کے دوران دستاویزات برآمد کرلیں۔
چھپرہ: بہار کے ضلع سارن میں مشرقی وسطی ریلوے کے گولڈن گنج-سون پور ریلوے سیکشن کے ڈمری جوارا ہالٹ اسٹیشن کے قریب ٹرین سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
سرکاری ریلوے اسٹیشن پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ڈمری جوارا ہالٹ اسٹیشن کے قریب ٹرین سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکاری ریلوے اسٹیشن پولیس موقع پر پہنچی اور متوفی کی تلاش کے دوران دستاویزات برآمد کرلیں۔
کارڈ کی بنیاد پر اس کی شناخت گنیش (27) کے طور پر ہوئی ہے جو اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے مگھر بلاک کے مٹائی محلہ تیلی ٹولہ قاضی پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے، واقعے کے بارے میں متوفی کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔