کھیل

براڈمین کا ریکارڈ توڑنے والے سرفراز خان کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں، انسٹاگرام پر کیا ناراضگی کا اظہار

اس شاندار ریکارڈ کے باوجود سلکٹرس نے سرفراز کو نظرانداز کردیا۔ ایسے میں انہیں ٹیم انڈیا میں ڈیبیو کرنے کیلئے مزید کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹسٹ اسکواڈ اس طرح ہے۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ کھیلے جانے والی 4 میاچس کی بارڈر۔ گواسکر ٹسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیاہے۔ فروری کے مہینے میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
انگلش کرکٹرس آئی پی ایل کے سوا دوسری لیگ نہیں کھیلیں گے!
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن

 سلکٹرس نے نوجوان کھلاڑیوں سوریا کمار یادو اور ایشان کشن کو ٹیم میں جگہ دی ہے جبکہ پنت کی غیرموجودگی میں کے ایس بھرت کو وکٹ کیپر کے طورپر شامل کیاگیاہے۔

تجربہ کار آل راونڈر رویندر جڈیجہ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں جڈیجہ کے بشمول 4 اسپنرس کو جگہ دی گئی ہے۔ تاہم ڈومیٹسک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے والے سرفراز خان کو ایک مرتبہ پھر نظرانداز کردیا گیا۔ سرفراز نے رانجی ٹرافی 2022 میں شاندار سنچری کھیلی تھی۔

 اس سیریز کیلئے ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہوگی تاہم نوجوان بلے باز سرفراز خان ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ سرفراز خان گزشتہ کچھ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انہیں ٹیم انڈیا میں اپنے پہلے موقع کا انتظار کرنا ہے۔

25 سالہ سرفراز خان سال 2019 سے رانجی ٹرافی میں اپنی کارکردگی سے سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے ممبئی کی ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی دھوم مچائی ہے۔

سرفراز نے اب تک 36 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 80.47 کی اوسط سے 3380 رنز بنائے ہیں۔ اس فارمیٹ میں 2000 سے زیادہ رنز بنانے کے بعد صرف سر ڈان براڈمین کی اوسط ان سے بہتر ہے جبکہ انہوں نے لسٹ اے کے 26 میچوں میں 39.08 کی اوسط سے 469 رنز بنائے ہیں۔

ٹیم انڈیا میں اپنا سلیکشن نہ ہونے پر سرفراز خان نے سوشیل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کھل کر تو کچھ نہیں کہا البتہ انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ اپنی کیفیت کا اظہار کیا۔ اسٹوری پر انہوں نے صرف اپنے ریکارڈ کے اعداد و شمار شیئر کئے ہیں۔

یہ دیکھ کر ان کے فالوورس اور کرکٹ شائقین نے بھی سوشیل میڈیا پر ٹیم انڈیا کی سلیکنش ٹیم کے خلاف خوب جم کر بھڑاس نکالی ہے۔ وہ سرفراز خان پر سوریہ کمار یادو کو ترجیح دینے پر ناراضگی کا اظہا کررہے ہیں۔

 اس شاندار ریکارڈ کے باوجود سلکٹرس نے سرفراز کو نظرانداز کردیا۔ ایسے میں انہیں ٹیم انڈیا میں ڈیبیو کرنے کیلئے مزید کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹسٹ اسکواڈ اس طرح ہے۔

روہت شرما (کپتان)‘ کے ایل راہول (نائب کپتان)‘ شبھمن گل‘ چیتیشور پجارا‘ ویراٹ کوہلی‘ شریاس ایئر‘ کے ایس بھرت‘ ایشان کشن‘ آر اشون‘ اکشر پٹیل‘ کلدیپ یادو‘ رویندر جڈیجہ‘ محمد سمیع‘ محمد سراج‘ اومیش یادو‘ جئے دیو اندکت‘ سوریا کمار یادو۔