مشرق وسطیٰ

سعودی عرب ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد غیر ملکی ملک بدر

اس وقت مجموعی طور پر 23,212 تارکین (جن میں 22,040 مرد اور 1,272 خواتین شامل ہیں) کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ حالیہ رپورٹنگ پیریڈ کے دوران 13,213 غیر قانونی تارکین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

ریاض  : سعودی وزارتِ داخلہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 5 سے 11 فروری 2026 کے دوران مملکت بھر میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی، سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 21 ہزار 29 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 13 ہزار 213 غیرقانونی تارکین کو ملک بدر کیا گیا جن میں 12,875 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا۔ جبکہ 3,376 افراد کو روزگار کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ 4,778 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے نے خلیجی ممالک میں قرض لیا۔ قرض خواہوں کا باپ سے مطالبہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 2 ہزار307 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 52 فیصد ایتھوپین، 47 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وقت مجموعی طور پر 23,212 تارکین (جن میں 22,040 مرد اور 1,272 خواتین شامل ہیں) کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ حالیہ رپورٹنگ پیریڈ کے دوران 13,213 غیر قانونی تارکین کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو رہائش، سفر یا ملازمت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔ اس سلسلے میں29 افراد کو غیر قانونی تارکین کو پناہ یا سفری سہولت دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔75 افراد کو مملکت سے پڑوسی ممالک میں غیر قانونی طور پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔