مشرق وسطیٰ

سعودی عرب، غیر ملکی عازمین حج کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کی سہولت

سعودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل شناختی سروس وژن 2030 کے اہداف کے مطابق لوگوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے رواں سال غیر ملکی عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کا آغاز کیا ہے۔ دیگر ممالک سے آنے والے عازمین حج اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی سے عازمین حج کو ابشر اور توکلنا ایپس پر اپنا اکاونٹ بنانے میں سہولت مل جائے گی۔

اس اقدام سے دیگر ممالک سے آنے والے عازمین حج سفر حج و مملکت میں قیام کے دوران ہر قسم کی دشواری سے بچ جائیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل شناختی سروس وژن 2030 کے اہداف کے مطابق لوگوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔