مشرق وسطیٰ

سعودی عرب، شہریوں کے چہرے کھِل اُٹھے؟

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ پیر کی صبح سے شروع ہوجائے گا اور یہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

ریاض: سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 16 اکتوبر سے درجہ حرارت میں پہلی کمی ریکارڈ پر آئے گی، جس سے موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ پیر کی صبح سے شروع ہوجائے گا اور یہ سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

قومی مرکز نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی شمالی حدوود، تبوک، الجوف، حائل اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقوں میں واقع ہوگی، جس کے سبب ان علاقوں میں درجہ حرارت 13 سے 19 کے درمیان تک آجائے گا۔

قومی مرکز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں سیاحت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں سیاحوں کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال ہوگی۔

سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کی ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

ہیلتھ انشورنس کونسل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہنگامی صحت خدمات میں طبی معائنہ، بیماری کی تشخیص،علاج، دوائیں اور پری میچور بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔

انشورنس دستاویز کے مطابق سیاحوں کو ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف ہنگامی صحت خدمات فراہم کی جائیں گی،غیرملکی سیاحوں کو مختلف صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

a3w
a3w