بین الاقوامی

سعودی شہری عبدالسلام الشراری بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی بس میں پھنسی 6 خواتین ٹیچرز کی جان بچا لی۔

عبدالسلام کے مطابق اس نے موقع سے بھاگ جانے کے بجائے بس کے اندر خوف سے چیخ وپکار کرنے والی خواتین کو بچانے کا فیصلہ کیا اور فوری متاثرہ بس کا عقبی شیشہ توڑ کر ٹیچرز کو باہر نکالنے میں مدد کی

ریاض : سعودی شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی بس میں پھنسی 6 خواتین ٹیچرز کو بحفاظت نکال کر ان کی جان بچا لی۔یہ واقعہ سعودی عرب کے طبرجل شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک منی بس میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور چند سیکنڈز میں اس میں سے شعلے بھڑکنے لگے۔ اس بس میں 6 خواتین ٹیچرز سوار تھیں۔

متعلقہ خبریں
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر
غزہ جنگ جاری رہی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے:سعودی عرب

عبدالسلام الشراری نے بتایا کہ وہ مذکورہ شاہراہ پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی سامنے والی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس کے اگلے حصہ میں فوری آگ لگ گئی۔

عبدالسلام کے مطابق اس نے موقع سے بھاگ جانے کے بجائے بس کے اندر خوف سے چیخ وپکار کرنے والی خواتین کو بچانے کا فیصلہ کیا اور فوری متاثرہ بس کا عقبی شیشہ توڑ کر ٹیچرز کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اسی دوران دیگر لوگ بھی وہاں آ گئے اور ہم نے تمام ٹیچرز کو بحفاظت متاثرہ بس سے باہر نکالا، اس سے قبل کہ پوری بس شعلوں میں لپٹ میں آجاتی