سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
ولی عہد نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں جاری اسلامی عرب اجتماع میں کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتہ کو ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی خصوصی سربراہی اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کا مطالبہ کیا۔
ولی عہد نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں جاری اسلامی عرب اجتماع میں کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری مخاصمت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واضح ناکامی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے حصول کا واحد راستہ فلسطینیوں کو قانونی حقوق فراہم کرنا ہے۔
خلیجی ملک نے ہفتے کے روز 57 ملکی تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے خصوصی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد اتوار کو عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس ہونا تھا تاہم غزہ کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دونوں کو یکجا کر دیا گیا۔