حیدرآباد

آئین بچاؤ – بھارت بچاؤ: حیدرآباد میں ساوتھ انڈیا راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد

وزیر محنت و کانکنی حکومت تلنگانہ گڈم ویویک وینکٹا سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی، راہل گاندھی کی قیادت میں، ’بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ‘ تحریک کے لیے پرعزم ہے اور بہتر مستقبل کے لیے سب کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر بی. آر. امبیڈکر نیشنل ایس سی/ایس ٹی فیڈریشن (نئی دہلی) اور آل ڈیفنس اسٹیبلشمنٹس ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز فیڈریشن (این ڈی-حیدرآباد) کے زیر اہتمام "ساوتھ انڈیا رتھ یاترا” کی تیاری کے سلسلے میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ٹورزم پلازا، بیگم پیٹ میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

وزیر محنت و کانکنی حکومت تلنگانہ گڈم ویویک وینکٹا سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی، راہل گاندھی کی قیادت میں، ’بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ‘ تحریک کے لیے پرعزم ہے اور بہتر مستقبل کے لیے سب کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

کانفرنس میں دونوں فیڈریشنز کی ایگزیکٹیو کمیٹیوں سمیت یہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں: پروفیسر ڈاکٹر اندیرا اتھاوالے (نیشنل چیئرپرسن)، شری ایم. نارسن راؤ (نیشنل چیف سیکریٹری جنرل)، شری جی. شنکر (نیشنل جنرل سیکریٹری)، پی. جان پال (نیشنل سیکریٹری جنرل، اے ڈی ای ایس سی ایس ٹی ای آر این ڈی-حیدرآباد)، ٹی. راجالنگم (صدر، ٹی جی اسٹیٹ برانچ)، ایس. مونی کمار (اسٹیٹ سیکریٹری، ٹی جی اسٹیٹ برانچ)، کے۔ ڈی۔ رامیش، ڈی۔ روی، محمد ثناء اللہ خان (چیئرمین، ایس سی، ایس ٹی، بی سی، مسلم فرنٹ)، پی. شنکر (چیئرمین، ڈی بی ایف)، بی. پدما (ایڈووکیٹ، جئے بھیِم ویلفیئر ایسوسی ایشن، مشیر)، ایم. وجیا لکشمی (نیشنل سیکریٹری، ایس ایس او-ایل آئی سی، ساوتھ انڈیا)، ایس. گوتم راجو (ایڈووکیٹ)، جی۔ ایچ۔ یو، سید محمد جاوید (کانگریس کارکن و سماجی کارکن)، محمد امیر الدین، دانیا اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان۔