دیگر ممالک

خوفناک ویڈیو: کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، خاتون نے 10 ویں منزل سے چھلانگ لگادی

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق بگوٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ چیختے چلاتے عمارتوں سے باہر نکلے، حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی۔

بگوٹا: کولمبیا کے دارالحکومت بُگوٹا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی، ٹی وی چینلز کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی لائیو نشریات کے دوران جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق بگوٹا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ چیختے چلاتے عمارتوں سے باہر نکلے، حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی۔

زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم میڈیلینا میں ایک رہائشی عمارت کی دسویں منزل سے ایک خاتون نے گھبرا کر خود کو نیچے گرا دیا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، اس واقعے کی افسوس ناک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

زلزلے کے نیوز اسٹوڈیوز میں بھی چھت سے لٹکتی ہوئی لائٹس اور کیمرے جھولنے لگے، لائیو نشریات کے دوران اینکر نے ڈر اور خوف کے باوجود نشریات جاری رکھیں اور پوری صورت حال کو بڑی مہارت سے سنبھالا، جب کہ ایک اسٹوڈیو میں موجود تمام لوگ لائیو ریڈیائی نشریات کے وقت اٹھ کر بھاگ گئے۔

بگوٹا میں کانگریس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بگوٹا میں اس وقت امریکی سفارتکار ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، زلزلہ محسوس کرتے ہوئے حیران رہ گئے تاہم کچھ دیر توقف کے بعد انھوں نے تقریر جاری رکھی۔

a3w
a3w