آندھراپردیش

آندھراپردیش کے نیڈکیپ ملازمین کو ٹووہیلرس  فراہم کرنے کی اسکیم

بینک آف بڑودہ، ایپ کاب اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنانس کمپنی اس خصوص میں مالی مدد فراہم کرے گی۔ ایک عہدیدارنے بتایا کہ ایک سال میں کم از کم ایک لاکھ گاڑیاں فراہم کرنے کا نشانہ رکھاگیا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے قابل تجدید توانائی کے وسائل کے محکمہ (نیڈکیپ)نے سرکاری ملازمین کو الیکٹرک ٹووہیلر گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے لیے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

 بینک آف بڑودہ، ایپ کاب اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنانس کمپنی اس خصوص میں مالی مدد فراہم کرے گی۔ ایک عہدیدارنے بتایا کہ ایک سال میں کم از کم ایک لاکھ گاڑیاں فراہم کرنے کا نشانہ رکھاگیا ہے۔ بینک آف بڑودہ گاڑیوں کے قرض فراہم کرنے کے لیے وجئے واڑہ میں ایک خصوصی شاخ قائم کرے گا۔