حیدرآباد

عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے سی آر کی کوشش: کشن ریڈی

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کے ساتھ حیدرآباد میں ان کے مکان کا معائنہ کیا جس کو ٹی آرایس کے کارکنوں نے نقصان پہنچایاتھا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ارکان خاندان، عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خاندان میں پھوٹ ڈالنے کی کوئی سازش نہیں ہے۔

 ساتھ ہی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کے ساتھ حیدرآباد میں ان کے مکان کا معائنہ کیا جس کو ٹی آرایس کے کارکنوں نے نقصان پہنچایاتھا۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر کے خلاف مبینہ نامناسب ریمارکس پر ٹی آرایس کے کارکنوں نے حیدرآباد میں اروند کے مکان میں توڑپھوڑ کی تھی۔

a3w
a3w