اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، پولیس نے ملزم کا ہاتھ توڑ دیا
اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا نگر علاقے میں اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنےو الے ملزم کا ہاتھ مبینہ طور سے پولیس کی پٹائی سے ٹوٹنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
بلندشہر:اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا نگر علاقے میں اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنےو الے ملزم کا ہاتھ مبینہ طور سے پولیس کی پٹائی سے ٹوٹنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھرجا شہر میں منگل کی رات ٹیوشن پڑھ کر گھر لوٹ رہی متاثرہ کے ساتھ بائیک سوار ایک عمر رسیدہ شخص نے چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کو انجام دئیے جانے پر پولیس نے ملزم کے داہنے ہاتھ کی قلعی کی ہڈی توڑ دی ہے۔
ادھر انتظامیہ ملزم کے ذریعہ فرار ہونے کے دوران پیر پھسلنے سے ہڈی ٹوٹنے کی بات کہ رہی ہے۔
متاثرہ کنبے کے مطابق کل رات نو بجے کھرجا نگر میں ان کی لڑکی ٹیوشن پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی۔تبھی سنکری گلی میں بائیک سوار ایک عمر رسیدہ نوجوان نے بائیک کو سست کر نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ نے تھانے میں اس کی تحریری شکایت کی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے منچلے کی شناخت مرسلین(47) کے طور پر کی ہے۔ چونکہ معاملہ دو کمیونٹیز سے جڑا ہوا ہے۔ اس لئے پولیس فورا حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے طالبہ کے ساتھ داہنے ہاتھ سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے اسی داہنا ہاتھ کی ہڈی کو توڑ دیا جس ہاتھ سے طالبہ کے ساتھ عمر رسیدہ نے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ تاکہ منچلہ پھر سے ایسی حرکت کو انجام نہ دے۔
ادھر ایس ایس پی بلند شہر شلوک کمار کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ملزم کو نشاندہی کرنے کے بعد پولیس نے جب اس کو اپنے گرفت میں لینا چاہا تب ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس سے اس کا پیر پھسل گیا اور داہنے ہاتھ کی قلعی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔