مشرق وسطیٰ
عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے 4 دن کام اور 3 دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کرلیں۔
دبئی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے چار دن کام اور تین دن آرام کا نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے نیا ورکنگ ماڈل تیار کرلیا گیا جس میں چار دن کام اور تین دن آرام شامل ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے نئی ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں چار دن کام اور باقی دن آرام یا پھر کوئی دوسری نوکری کرلیں۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کا کہنا تھا کہ سرکاری عملہ مقررہ ہفتہ وار اوقات چار دنوں میں مکمل کرسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق روزانہ دس گھنٹے کام کریں اور ہفتے میں چالیس گھنٹے کا کام مکمل کرلیں، چار دن فرائض انجام دینے کیلئے ادارے کا اتفاق کرنا ضروری ہوگا۔