دہلی

کجریوال کو دہلی اسمبلی میں سیٹ نمبر41الاٹ

عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال جن کے پاس کبھی کرسی نمبر’ایک‘ ہوا کرتی تھی، آج انہیں دہلی اسمبلی میں کرسی نمبر41الاٹ کی گئی جو چیف منسٹر کی کرسی سے کافی فاصلہ پر ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال جن کے پاس کبھی کرسی نمبر’ایک‘ ہوا کرتی تھی، آج انہیں دہلی اسمبلی میں کرسی نمبر41الاٹ کی گئی جو چیف منسٹر کی کرسی سے کافی فاصلہ پر ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

کجریوال کی جانشین آتشی کو چیف منسٹر کی کرسی نمبر ایک الاٹ کی گئی۔

ان کے بااعتماد ساتھی منیش سسوڈیا کو کجریوال کے بازو سیٹ نمبر40 الاٹ کی گئی۔

آتشی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد چیف منسٹر کے دفتر میں اپنے پیشرو کجریوال کی کرسی خالی رکھی تھی ۔ بی جے پی اور کانگریس نے ان کے اس اقدام کو چیف منسٹر کے عہدہ کی سخت توہین قرارد یا تھا۔