بین الاقوامی

گزشتہ 30 دنوں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ: ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ کیسز اور تقریباً 53 ہزار نئی اموات درج کی گئیں۔

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ19 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان گزشتہ 28 دنوں کے مقابلے کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر53000 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ کیسز اور تقریباً 53 ہزار نئی اموات درج کی گئیں۔

بیان کے مطابق 9 سے 15 جنوری کے درمیان 13 ہزار سے زائد اموات اور 20 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز درج ہوئے۔ 15 جنوری تک دنیا میں کورونا وائرس کے 6620 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز تھے اور 60 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔