صحت
کووِڈ کی دوسری بوسٹر خوراک غیرضروری
انہوں نے کہا کہ چوتھا کووِڈ شاٹ فی الحال غیرضروری ہے، کیوں کہ ملک میں زیادہ تر لوگوں نے ابھی تک تیسری ڈوز ہی نہیں لی ہے۔
نئی دہلی: کووِڈ ویکسین کی دوسری بوسٹر خوراک فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ چوتھا کووِڈ شاٹ فی الحال غیرضروری ہے، کیوں کہ ملک میں زیادہ تر لوگوں نے ابھی تک تیسری ڈوز ہی نہیں لی ہے۔
اِس کے علاوہ فی الحال زیراستعمال ویکسین کی دوسری خوراک کی افادیت کا ڈاٹا بھی دستیاب نہیں ہے۔
ہندوستان نے بوسٹر ڈوز جن کا آغاز جنوری 2022ء میں کیا تھا اور تا حال اہل آبادی کے صرف 28 فیصد حصہ نے ہی یہ خوراک لی ہے۔