تلنگانہمہاراشٹرا

وزیراعلیٰ تلنگانہ کا دورہ مہاراشٹرا کا دوسرا دن

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا دوسرے دن پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں دورہ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا دوسرے دن پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں دورہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

وہ آج صبح شولاپور سے پنڈاری پور پہنچے جہاں انہوں نے وٹھل رکمنی مندر میں درشن کئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ملک کے کسانوں کی بہتری اور بہبود کیلئے پرارتھنا کی۔

ان کے ساتھ بی آر ایس ایم پی ناماگیشور راؤ، راجیہ سبھا کے ارکان جے سنتوش کمار، ڈی دامودر راؤ، تلنگانہ کے کئی وزراء،ارکان اسمبلی، ارکان کونسل بھی تھے۔

مندر میں آمد پر پجاریوں اور منتظمین نے وزیراعلی کا پرتپاک استقبال کیا۔

خصوصی پوجا کے بعد وزیر اعلیٰ نے قریبی گاؤں میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجس میں مقامی لیڈران نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

وزیراعلی کے دورہ کے پیش نظر مہاراشٹر میں بھارت راشٹرا سمیتی کے کارکن بڑی تعداد میں پنڈاری پور پہنچے۔