علاقائی

سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات، اسٹیشنوں پر توقف اور دیگر تفصیل

افتتاحی ٹرین درمیان میں چرلا پلی، بھونگیر، جنگاؤں، قاضی پیٹ، ورنگل، محبوب آباد، ڈورنکل، کھمم، مدھیرا، کونڈاپلی، وجئے واڑہ، نزویڈ، ایلورو، تاڑے پلی گوڈیم، نڈاڈاولو، راجمندری، دوارپوڈی، سامل کوٹ، تونی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کے درمیان وندے بھارت ٹرین کی باقاعدہ خدمات اس ماہ کی 16 تاریخ سے شروع ہوں گی۔

وزیراعظم نریندر مودی اس ٹرین کا 15جنوری کو آن لائن جھنڈی دکھا کر افتتاح کریں گے۔ ٹرین نمبر 02844 صبح ساڑھے دس بجے سکندرآباد سے روانہ وگی اور رات 8:45 بجے وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔

افتتاحی ٹرین درمیان میں چرلا پلی، بھونگیر، جنگاؤں، قاضی پیٹ، ورنگل، محبوب آباد، ڈورنکل، کھمم، مدھیرا، کونڈاپلی، وجئے واڑہ، نزویڈ، ایلورو، تاڑے پلی گوڈیم، نڈاڈاولو، راجمندری، دوارپوڈی، سامل کوٹ، تونی، اناکاپلے اور دواڈا ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

وندے بھارت ٹرین اتوار کے سوا ہر ہفتہ 6دن سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم روٹ پر چلے گی اور 699 کیلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے آٹھ گھنٹے میں طے کرے گی۔

اس ماہ کی 16 تاریخ سے اس کی باقاعدہ خدمات کا آغاز ہوگا۔ ٹرین نمبر 20833 وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس اتوار کے سوا ہر روز صبح 5.45 بجے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور دوپہر 2.15 بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح ٹرین نمبر 20834 سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس اتوار کے سوا ہر روز سہ پہر3 بجے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور 11.30 بجے شب وشاکھا پٹنم ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

درمیان میں یہ ٹرین صرف چار ریلوے اسٹیشنوں راجمندری، وجئے واڑہ، کھمم اور ورنگل پر توقف کرے گی۔ صرف افتتاح کے پہلے دن یہ ٹرین 21 ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اس ٹرین میں 16 کوچ ہوں گے۔ ان میں 2 ایگزیکٹیو کلاس اے سی چیر کاریں اور 14 اے سی چیر کاریں شامل ہیں۔ اس ٹرین میں 1128 افراد کی گنجائش ہوگی۔