انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکار آشیش ودیارتھی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے روپالی باروا نام کی ایک خاتون سے شادی کی جو آسام سے تعلق رکھتی ہیں تاہم کولکتہ میں رہتی ہیں۔ وہ ایک فیشن اسٹور سے وابستہ بتائی جاتی ہیں۔ ایک سادہ سی تقریب میں دونوں نے شادی کرلی۔

نئی دہلی: نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار آشیش ودیارتھی نے جو اب ایک موٹیویشنل اسپیکر، ٹریول اور فوڈ بلاگر کے طور پر مشہور ہیں، دوسری شادی کرلی ہے۔  وہ 60 برس کے ہیں۔

انہوں نے روپالی باروا نام کی ایک خاتون سے شادی کی جو آسام سے تعلق رکھتی ہیں تاہم کولکتہ میں رہتی ہیں۔ وہ ایک فیشن اسٹور سے وابستہ بتائی جاتی ہیں۔ ایک سادہ سی تقریب میں دونوں نے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روپالی نے ایک خوبصورت سفید میکیلا اور سونے کی جویلری پہنی تھیں جبکہ آشیش ایک سفید اور سنہرے رنگ کے منڈو میں ملبوس تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آشیش کی پہلی بیوی راجوشی کا تعلق بھی آسام سے ہے۔ وہ ماضی کی آسامی اداکارہ شکنتلا باروا کی بیٹی ہیں۔

اپنے کھلنایک کرداروں کے لئے مشہور آشیش ودیارتھی نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے پہلی بار وی پی مینن کی سوانحی ڈرامہ فلم ‘سردار’ (1993) میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 11 زبانوں میں 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ابھی حال ہی میں وہ ٹیلی ویژن اور ویب سیریز میں دیکھے گئے تھے۔

a3w
a3w