تلنگانہ

سینئر آئی پی ایس عہدیدار راجیو رتن چل بسے

سینئر آئی پی ایس عہدیدار راجیو رتن دل کا دورہ پڑنے کے سبب منگل کی صبح حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے۔

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس عہدیدار راجیو رتن دل کا دورہ پڑنے کے سبب منگل کی صبح حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
معطل آئی پی ایس آفیسر وظیفہ پرسبکدوشی کے روز بحال
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

1991بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدارڈائرکٹر جنرل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے قبل ازیں مختلف عہدوں پرمتحدہ آندھراپردیش اورتلنگانہ میں خدمات انجام دی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو ایک اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس عہدیداروں نے اسپتال پہنچ کر ان کوخراج پیش کیا۔