جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قرض کے نام پر ناجائز تعلقات وقتل، ماں بیٹا گرفتار

بتایاجاتا ہے کہ مقتول اور افسر بیگم کے درمیان ناجائز تعلقات قائم تھے۔ مقتول کو مذکورہ ملزمین 4 نے لاکھ روپئے قرض بھی دیا تھا۔ گزشتہ 5 سال سے مقتول اور نثار احمد کی دوستی تھی۔

حیدرآباد: ناجائز تعلقات پیدا کرنے کے الزام میں قتل کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے ماں اور بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ساؤتھ زون ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چیتنیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ دودن قبل میرچوک پولیس حدود میں واجد نامی شخص ساکن پیرزادی گوڑہ کا قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

اس قتل کے الزام میں شیخ نثار احمد اور ان کی والدہ افسر بیگم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مقتول اور افسر بیگم کے درمیان ناجائز تعلقات قائم تھے۔ مقتول کو مذکورہ ملزمین 4 نے لاکھ روپئے قرض بھی دیا تھا۔ گزشتہ 5 سال سے مقتول اور نثار احمد کی دوستی تھی۔

جس کی وجہ سے نثار کے گھر آنا جانا تھا۔ اسی دوران تعلقات قائم ہوگئے۔ اس کے باوجود قرض کی واپسی کیلئے گالی گلوچ ہوگئی تھی۔ پولیس نے ان ملزمین کو مہاتما گاندھی بس اسٹانڈ سے گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w