تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات کی وصولی کیلئے ایپ سی ویجل فائدہ مند

انتخابی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور شکایات کی وصولی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایپ سی ویجل متعارف کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: انتخابی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور شکایات کی وصولی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایپ سی ویجل متعارف کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اینڈرائیڈ والے موبائیل فون کے استعمال میں آہستہ آہستہ اضافہ دیکھاجارہا ہے تاہم تلنگانہ کے عوام میں اسمارٹ فونس کی کافی مقبولیت ہوتی جارہی ہے۔

انتخابی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے مشاہدہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک چوکس شہری کی جانب سے کسی بھی مقام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق تصویر یا ویڈیو لینے اور اس کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو بھیجنے کے لئے اس ایپ میں اپ لوڈ کرنے میں دس منٹ عموما لگتے ہیں۔

شکایت کنندہ کو انوکھاآئی ڈی دیاجاتا ہے تاکہ اس کی شکایت کا پتہ چلایاجاسکے اور اس کے ذریعہ اس کو اس شکایت پر کی گئی کارروائی کی اطلاع دی جاسکے۔چونکہ فون جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سے لیس ہوتا ہے، اس کا پتہ چلانا آسان ہوجاتا ہے۔

کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم یا اسٹاٹک اسکواڈ ٹیم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی جانب سے دیئے گئے مقام پر پہنچنے میں 15منٹ ہی لگاتی ہے۔

یہ ٹیم شکایت کا جائزہ لے کر اس پر کارروائی میں نصف گھنٹہ ہی صرف کرتی ہے۔بعد ازاں اس ایپ کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے شہریوں کو مطلع کیاجاتا ہے۔سی ویجل ایپ عصری سافٹ ویر ہے جس کو کمیشن نے متعارف کیا ہے تاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلایاجاسکے۔

a3w
a3w