حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآباد کے عطاپور، اسد بابانگرمیں موسی ندی کے قریب مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی

اس موقع پر ان افراد نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے عموما ندی کے کنارے کھیلنے جاتے ہیں تاہم گزشتہ چاردنوں سے اس مگرمچھ کی موجودگی سے یہاں رہنے والوں میں خوف دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے عطاپور، اسد بابانگرمیں موسی ندی کے قریب ایک مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس علاقہ میں رہنے والوں نے اس کی ویڈیولی جوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

اس موقع پر ان افراد نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے عموما ندی کے کنارے کھیلنے جاتے ہیں تاہم گزشتہ چاردنوں سے اس مگرمچھ کی موجودگی سے یہاں رہنے والوں میں خوف دیکھاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مگرمچھ نے جانوروں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اورمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں کوفون نمبردیا تاہم اس نمبرپرڈائل کرنے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ زوپارک بھی قریب میں ہی ہے،پولیس نے مشورہ دیاکہ زوکے حکام کو بھی اس سلسلہ میں چوکس کیاجائے۔