آندھراپردیش
اے پی کے سری سیلم میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی
اے پی کے سری سیلم میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ رات یہ تیندوا نظر آیا جو رات تقریباً 9 بجے ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
حیدرآباد: اے پی کے سری سیلم میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ رات یہ تیندوا نظر آیا جو رات تقریباً 9 بجے ایک مکان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
مقامی افرادکے شور مچانے پر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس کے بعد آج صبح پاتال گنگا سیڑھیوں کے قریب پمپ ہاؤس کے پاس پھر سے یہ تیندوادکھائی دیا۔
مقامی افرادنے اس منظر کو اپنے سل فون میں قید کرلیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس واقعہ کے باعث مقامی عوام اور سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس دوران عوام نے محکمہ جنگلات کے حکام سے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔