آندھراپردیش

اے پی کے وشاکھاپٹنم میں دیوہیکل اژدھے کی موجودگی سے سنسنی

بتایا جاتا ہے کہ سندھیا شپ یارڈ کے علاقہ میں واقع ایک پرانے اسکول کے صحن میں درختوں پر کچھ حرکت محسوس کرتے ہی جب لوگ قریب پہنچے تو وہاں ایک بھاری بھرکم اژدہے کو دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے اور وہ جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کے شپ یارڈ علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اسکول کی عمارت کے قریب گھنی جھاڑیوں میں ایک دیو ہیکل اژدہا دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

وشاکھاپٹنم، جو پہاڑوں اور سمندر کے درمیان شہر ہے، وہاں اکثر جنگلی جانوروں کا بستیوں میں آنا جانا لگا رہتا ہے لیکن تازہ واقعہ نے مقامی افرادکو خوفزدہ کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سندھیا شپ یارڈ کے علاقہ میں واقع ایک پرانے اسکول کے صحن میں درختوں پر کچھ حرکت محسوس کرتے ہی جب لوگ قریب پہنچے تو وہاں ایک بھاری بھرکم اژدہے کو دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے اور وہ جان بچا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔


مقامی شہریوں نے فوری طور پر مشہور سانپ پکڑنے والے ناگراجو کو اطلاع دی۔ ناگراجو نے موقع پر پہنچ کر باریک بینی سے دیکھا تو پاس کے ایک درخت پر رینگتا ہوا اژدھا پایا گیا۔

ناگراجو نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی مشقت کے بعد درخت سے چمٹے ہوئے اس اژدہے کو بحفاظت نیچے اتارا اور اسے ایک تھیلے میں بند کر کے آبادی سے دور محفوظ جنگلی علاقہ میں چھوڑ دیا۔

اژدہے کے پکڑے جانے کے بعد ہی مقامی افرادنے راحت کی سانس لی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اژدہے اپنی جسمانی طاقت اور کھردری جلد کی مدد سے درختوں پر آسانی سے چڑھ جاتے ہیں اور اکثر پرندوں، ان کے انڈوں یا چھوٹے جانوروں کا شکار کرنے کے لئے درختوں کا رخ کرتے ہیں۔