تلنگانہ

تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

اس اطلاع پر محکمہ جنگلات کے حکام کو فوری طور پر چوکس کیا گیاجس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کونا پور کے قریب یہ تیندوادیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

قریبی گاؤں چنا تانڈہ کے مقامی افرادنے بتایا کہ انہوں نے ایک تیندوا دیکھا جو اپنے چار بچوں کے ساتھ گھوم رہا تھا۔

اس اطلاع پر محکمہ جنگلات کے حکام کو فوری طور پر چوکس کیا گیاجس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ان عہدیداروں اور پولیس نے تیندوے کو جنگل کی طرف واپس بھیجنے کے خصوصی انتظامات کئے۔

مقامی افراد کے ساتھ مل کر انہوں نے پٹاخے چلائے اور ڈھول کی آوازوں سے ماحول کو پُرشورکر دیا تاکہ تیندوا انسانی آبادی سے دورچلاجائے۔

فارسٹ ڈپٹی رینج آفیسر سرینواس نے ارد گرد کے دیہات کے افرادکو مشورہ دیا ہے کہ رات کے وقت اکیلے باہر نہ نکلیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔