کھیل

خاتون ٹینس کھلاڑی نے سیلفی کی اجازت مانگنے والے نوجوان سے منگنی کرلی

آرتھر بورجیس کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے اور انسٹاگرام پر ان کے 10 ہزار 200 فالوورز ہیں۔ واضح رہے کہ گیبرین مگوروزا نے 2016 میں فرنچ اوپن اور 2017 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا۔

پیرس: سابق فرنچ اوپن اور ویمبلڈن چمپئن گیبرین مگوروزا نے 2021 میں سیلفی کی اجازت مانگنے والے مداح سے منگنی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ گیبرین مگووزا سے امریکہ کے شہر نیویارک میں یو ایس اوپن کے دوران ایک مداح نے سیلفی کی اجازت مانگی تھی۔

متعلقہ خبریں
نانا پاٹیکر آپے سے باہر، مداح کو طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو)

 رپورٹس کے مطابق خاتون ٹینس کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر بھی آرتھر بورجیس کے ساتھ منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آرتھر بورجیس کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے اور انسٹاگرام پر ان کے 10 ہزار 200 فالوورز ہیں۔ واضح رہے کہ گیبرین مگوروزا نے 2016 میں فرنچ اوپن اور 2017 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا۔