تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں شیر کی موجودگی سے سنسنی
مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس شیر کو انسانی آبادی سے جنگل کی طرف منتقل کرے۔دیہاتیوں میں اس شیر کی موجودگی کی اطلاع سے خوف پایاجاتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
ضلع کے سرپورٹی منڈل میں ایک پہاڑ پر مقامی افراد نے اس شیر کو دیکھا اوراس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ تنہا گھروں سے نہ نکلیں اور چوکسی اختیارکریں۔
مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس شیر کو انسانی آبادی سے جنگل کی طرف منتقل کرے۔دیہاتیوں میں اس شیر کی موجودگی کی اطلاع سے خوف پایاجاتا ہے۔