یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
یومِ جمہوریہ کے موقع پر محبوب نگر کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر محترمہ وجیندرا بوئی نے ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا۔
محبوب نگر: یومِ جمہوریہ کے موقع پر محبوب نگر کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر محترمہ وجیندرا بوئی نے ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کو سراہا اور ان کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا۔
ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ آر. اندرا نے کہا کہ محکمہ مسلسل عوامی خدمت میں مصروف ہے اور مختلف اسکیمات کے ذریعے مستحق افراد تک مدد پہنچا رہا ہے۔
تقریب میں ضلع کلکٹر نے پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلعی محکمہ جات کی خدمات کی تفصیل پیش کی اور خاص طور پر اقلیتی بہبود کی اسکیمات جیسے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ، جیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ، سلائی مشین کی فراہمی، پردھان منتری جن وکاس کاریہکرم کے تحت عمارتوں کی تعمیر، ٹمریز اور دیگر پروگراموں کا ذکر کیا۔
ضلعی کلکٹر اور دیگر عہدیداران نے پریڈ گراؤنڈ میں لگائے گئے اسٹالز کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر آر. اندرا نے اسٹال پر کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹرز اور دیگر عہدیداران کا استقبال کرتے ہوئے محکمہ کی اسکیمات اور کارکردگی سے متعلق اہم معلومات پیش کیں اور خاص طور پر ٹمریز میں داخلوں میں تعاون کی اپیل کی۔
تقریب کے دوران محکمہ کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے سینئر اسسٹنٹ موگلیّا، انچارج فیکلٹی محمد مجاہدالدین اور ٹی جی ٹی سماجی علم شیخ جاوید کو بہترین ملازم (Best Employee) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملازمین نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
یہ تقریب محکمہ اقلیتی بہبود کی مسلسل خدمات اور عوامی فلاح کے عزم کا عکاس تھی، جس نے ضلع کے عوام میں مثبت تاثر قائم کیا۔