جنوب مغربی دہلی کے سادھ نگر میں ہولناک آتشزدگی سے سات افراد ہلاک
بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل پر کپڑے اور کاسمیٹکس رکھے گئے تھے، جبکہ دوسری اور تیسری منزل رہائش کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔"
نئی دہلی : جنوب مغربی دہلی کے سادھ نگر میں بدھ کی صبح ایک عمارت میں ہولناک آگ لگنے سے تین بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہیں۔
فائر بریگیڈ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت ایک ہی خاندان کے نو افراد گھر کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ افسر نے کہا، "آگ ایک ایسی عمارت میں لگی جس میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور چار منزلیں تھیں، اور چھت پر ٹن کا عارضی شیڈ بنا ہوا تھا۔ بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل پر کپڑے اور کاسمیٹکس رکھے گئے تھے، جبکہ دوسری اور تیسری منزل رہائش کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔”
افسر نے تصدیق کی کہ اس حادثہ میں تین بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دو افراد نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ ابھی کولنگ (ٹھنڈا کرنے) اور تلاشی کی مہم جاری ہے۔ مقامی پولیس تھانے کی ٹیم بھی فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد کر رہی ہے