حیدرآباد

کھلے بازارسے 15لاکھ بوسٹر خوراک خرید نے تلنگانہ کافیصلہ

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی تاہم انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ بدستور چوکس رہیں اور کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں کووڈ19 کی صورتحال مکمل طورپرقابومیں ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیدارنے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کووڈ کیسس کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہاکہ مارچ میں یومیہ کیسس کی تعداد 20 اور 30 کے درمیان رہی ان کیسس میں کمی بیشی آتی رہی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

7اپریل کو ریاست میں کووڈ کے 29 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت وبہبود خاندان کے مطابق جملہ 5,029 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اسی دن 21مریض صحت یاب بھی ہوئے تھے۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح 99.49 فیصد درج کی گئی ہے۔

تاہم کووڈ سے اموات کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیاہے۔ جملہ 154 مریض زیر علاج /آئیسولیشن میں ہیں۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت نے یہ بات بتائی۔ 6 اپریل اور7اپریل کوریاست میں کووڈ کے بالترتیب 21اور26نئے کیس درج کئے گئے تھے۔

ریاست کے جملہ 33کے منجملہ بیشتر اضلاع میں کووڈ کایومیہ ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں پہلی بار ایک اقامتی اسکول میں کووڈ کے 15معاملے سامنے آئے تھے۔

 ضلع محبوب آباد کے ٹرائبل ویلفیر بوائزہائی اسکول کے طلبہ کاٹسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ گزشتہ 2ماہ کے دوران 15 مارچ کو کووڈ کے سب سے زیادہ 54کیسس سامنے آئے تھے۔ مارچ کے دوران یومیہ کیسس کم وبیش 15 اور 40 کے درمیان تھے۔

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی تاہم انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ بدستور چوکس رہیں اور کووڈ کے رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ راؤ نے ڈاکٹروں اور عہدیداروں سے کہاکہ موجودہ صورتحال سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاست میں وبا ء مکمل طورپرقابومیں ہے۔

کووڈ بوسٹرخوراک فراہم کرنے کی اپیل پر مرکزی حکومت نے ریاستوں کومشورہ دیا کہ وہ کھلے بازار سے ویکسین یا بوسٹرخوراک خرید سکتے ہیں۔ مرکز کے اس مشورہ کے بعدحکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کی ای بائیولوجیکل سے 15 لاکھ بوسٹر خوراک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ماہرین کاکہناہے کہ کووڈ مکمل طورپر ختم نہیں ہوگا ہمیں اس کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی چاہئے۔