شمالی بھارت
سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں سترہ نکسلی ڈھیر
تصادم کے مقام سے ایک ایس ایل آر اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
بیجاپور: چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے بیجاپور ضلع کے مشترکہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 17 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
تصادم کے مقام سے ایک ایس ایل آر اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
بیجاپور اور تلنگانہ کی سرحد پر نکسلیوں کے خلاف تین اضلاع کے فوجی ایک بڑا آپریشن کر رہے ہیں۔
بیجاپور کے ماروڈھباکا اور پجاری کانکیر علاقوں میں جمعرات کی صبح 9:00 بجے سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے تصادم جاری ہے۔