چھتیس گڑھ میں ہلاک 9 نکسلائٹس پر 59 لاکھ روپے کا انعام تھا
چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں منگل کے دن انکاؤنٹر میں مارے گئے 9 نکسلائٹس پر مجموعی طورپر 59 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں منگل کے دن انکاؤنٹر میں مارے گئے 9 نکسلائٹس پر مجموعی طورپر 59 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
ڈنڈاکارنیا اسپیشل زونل کمیٹی کے رندھیر کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ وہ جاریہ سال سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا زونل کمیٹی کا دوسرا رکن ہے۔
پولیس نے منگل کے دن بتایا تھا کہ 9 باوردی نکسلائٹس بشمول 6 عورتیں دنتے واڑہ۔ بیجاپور سرحد پر انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ یہ انکاؤنٹر ماؤسٹوں کے مغربی بستر اور دربھا ڈیویژنس کے لئے بڑا دھکا ہے۔
انسپکٹرجنرل پولیس بستر رینج پی سندر راج نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ بارش کے دوران ناسازگار جغرافیائی حالات کا سامنا کرتے ہوئے سیکوریٹی فورسس نے آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ماؤسٹوں کو ان کے اپنے گڑھ میں نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ‘ بستر فائٹرس اور سی آر پی ایف کی 111 اور 230 ویں بٹالین نے آپریشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رندھیر‘ ڈنڈاکارنیا اسپیشل زونل کمیٹی کا رکن تھا۔ اپریل میں کمیٹی کا ایک اور رکن جوگنا بستر ڈیویژن کے ضلع نارائن پور میں سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مقامِ انکاؤنٹر پر خون کے دھبوں سے پتہ چلتا ہے کہ کئی اور نکسلائٹس ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جاریہ سال بستر ڈیویژن میں علیحدہ انکاؤنٹرس میں 153 نکسلائٹس ہلاک ہوئے۔ بستر ڈیویژن 7 اضلاع کنکیر‘ کونڈاگاؤں‘ نارائن پور‘ بستر‘ بیجا پور‘ دنتے واڑہ اور سکما پر مشتمل ہے۔