تلنگانہ

تلنگانہ آرٹی سی کی کئی بسیں منسوخ

تلنگانہ آرٹی سی نے دو دن تک تلگو ریاستوں میں شدید بارش کے بعد ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کئی بسوں کو منسوخ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ آرٹی سی نے دو دن تک تلگو ریاستوں میں شدید بارش کے بعد ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کئی بسوں کو منسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

حیدرآباد وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر چلنے والی بسیں جو کہ اے پی اور تلنگانہ کے درمیان آمدورفت کے لیے اہم ذریعہ ہیں، کئی مقامات پر شدید سیلاب کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں۔

آرٹی سی نے حیدرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان 560 سے زیادہ بسوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارپوریشن نے ضلع کھمم میں 160 سے زیادہ بسیں، ضلع ورنگل میں 150 اور ضلع رنگاریڈی میں 70 بسوں کو منسوخ کیا۔