حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ اوراے پی میں شدید سردی، الوری سیتاراما راجو ضلع میں درجہ حرارت 6ڈگری درج
تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں سرد ہواؤں کی شدت زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ سنگاریڈی، آصف آباد، وقارآباد اور ابراہیم پٹنم میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم ہو گیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بشمول دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں کئی مقامات پر شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے۔
تلنگانہ کے دارالحکومت کے قطب اللہ پور، گاجولارامارم، ملکاجگری، فلک نما، چندرائن گٹہ، مہدی پٹنم، مہدی پٹنم، حیات نگر، کاروان، عنبرپیٹ، گوشہ محل، کاپرااور مشیرآباد سمیت کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں سرد ہواؤں کی شدت زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ سنگاریڈی، آصف آباد، وقارآباد اور ابراہیم پٹنم میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم ہو گیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آندھرا پردیش کے ایجنسی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہے، جہاں شدید کہر کے باعث لوگ بری طرح پریشان ہیں۔
ساحلی اور شمالی آندھرا کے کئی علاقوں میں شدید کہر کے ساتھ ساتھ شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔
الوری سیتاراما راجو ضلع کے جی۔ ماڈوگولا میں اقل ترین درجہ حرارت 6 ڈگری سلسلیس درج کیاگیا جو اس موسم کی شدید ترین سردی میں شمار کیا جا رہا ہے۔