تلنگانہ میں 18اور19نومبر کو شدید سردی
محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد، رنگاریڈی، وقارآباد،میڑچل ملکاجگری ،سنگاریڈی، میدک،سدی پیٹ،کاماریڈی،نظام آباد، نرمل، عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت امکان ہے کہ 7تا10ڈگری کے درمیان درج کیاجائے گا۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18اور19نومبر کو تلنگانہ کے کئی مقامات پر شدیدسردی کی لہر ہوگی۔ محکمہ نے کہا کہ شمالی اور مغربی تلنگانہ کے کئی مقامات اس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔بیشتر مقامات پر درجہ حرارت کے 7ڈگری سلسیس تک درج کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد، رنگاریڈی، وقارآباد،میڑچل ملکاجگری ،سنگاریڈی، میدک،سدی پیٹ،کاماریڈی،نظام آباد، نرمل، عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد میں درجہ حرارت امکان ہے کہ 7تا10ڈگری کے درمیان درج کیاجائے گا۔
جگتیال، منچریال، پداپلی، سرسلہ، کریم نگر، بھوپال پلی، مُلگ، ورنگل اربن، ورنگل رورل، جنگاوں،یادادری بھونگیر، محبوب نگر، نارائن پیٹ،ونپرتی، ناگرکرنول اور جوگولامباگدوال میں درجہ حرارت کے 10تا14ڈگری سلسیس درج کئے جانے کاامکان ہے۔اسی دوران نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، کھمم، محبوب آباداوربھدرادری کوتہ گوڑم میں درجہ حرارت امکان ہے کہ 14تا17ڈگری سلسیس درج کیاجائے گا۔